the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
حیدرآباد۔ 21؍جنوری (اعتمادنیوز) میر عالم منڈی میں منگل کی شب 8 بجے کے قریب معمولی بحث و تکرار کے بعد مہلک ہتھیاروں سے لیس ایک ٹولی نے نوجوان پر حملہ کرتے ہوئے اس کا قتل کردیا جب کہ مقتول کا ساتھی شدید زخمی ہے ۔ ایڈیشنل ڈی سی پی ساوتھ زون بابو راؤ نے بتایا کہ 28 سالہ ندیم کی منڈی میں مرغیوں کی فیڈ (غذا) کی دکان ہے وہ اپنے دوست کے ہمراہ دکان پر بیٹھا ہوا تھا کہ پڑوسی کے لڑکے پتھر کو گیند بناکر کرکٹ کھیل رہے تھے پتھر سیدھا ندیم کے دکان میں گر گیا جس کے بعد ندیم کی اظہر اور حنیف نامی نوجوانوں سے بحث و تکرار ہوئی ۔اظہر اور حنیف نے اس واقعہ کو بنیاد بناکر تالاب کٹہ سے اپنے دیگر 5 تا 6 ساتھیوں کو طلب کرتے ہوئے ندیم پرخنجروں سے حملہ کردیا۔سینہ پر متواتر وار کئے گئے جس کے نتیجہ میں نوجوان برسر موقع ہلاک ہوگیا ۔ مقامی افراد اور عینی شاہدین نے یہ بتایا کہ مقتول کم گو اور ایک شریف انسان تھے ۔اس نوجوان کے قتل کی اطلاع ملتے ہی کئی لوگ وہاں جمع ہوگئے ۔ منڈی میں مصروف اوقات کے دوران قتل کی اس واردات کے



بعد مقامی افراد نے احتجاج کیا اور غنڈہ گردی کی شدید مذمت کی ۔ پولیس کی بھاری جمعیت کو میر عالم منڈی طلب کرتے ہوئے وہاں سے ہجوم کو منتشر کیاگیا ۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی رکن اسمبلی چارمینار جناب سید احمد پاشاہ قادری معتمد عمومی مجلس اور پتھر گٹی کے رکن بلدیہ محسن بلعلہ نے عثمانیہ ہاسپٹل پہنچ کر مقتول کی نعش کا دیدار کیا اور اس کے غمزدہ رشتہ داروں کو پرسہ دیا۔ رکن اسمبلی نے مطالبہ کیا کہ سر عام غنڈہ گردی کرنے والے جو بھی عناصر نوجوان کے قتل میں ملوث ہیں انہیں فوری گرفتار کیا جائے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق اظہر اور حنیف نے تالاب کٹہ میں واقع ایک بدنام پہلوان کے بھتیجے اور اس کے ساتھیوں کو طلب کیا تھا ۔ پولیس نے تمام حملہ آوروں کی نشاندہی کرلی ہے ان کو کسی بھی وقت گرفتار کیا جاسکتاہے ۔ میر چوک پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کیا۔ نماز جنازہ چہارشنبہ 22 جنوری کو بعد نماز عصر مکہ مسجد میں ادا کی جائے گی۔ تدفین قبرستان جنسی چوراہا جمعرات بازار میں ہوگی۔ تفصیلات کیلئے فون 9246106340 پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.